عابد شیر علی نے کل اثاثہ جات کی مالیت 9 کروڑ 4 لاکھ روپے ظاہر کر دی

اپنے بینک اکائونٹ میں ایک کروڑ 45 لاکھ روپے ظاہر کیے

جمعرات جون 21:20

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 21 جون2018ء) سابق وزیر مملکت عابد شیر علی نے کل اثاثہ جات کی مالیت 9 کروڑ 4 لاکھ روپے ظاہر کی ہے ،ْ اپنے بینک اکائونٹ میں ایک کروڑ 45 لاکھ روپے ظاہر کیے ہیں ۔تفصیلات کے مطابق عابد شیر علی نے اپنے اثاثوں میں اسلام آبادمیں قائم کوٹھی کی مالیت صرف7لاکھ 75ہزارروپے ظاہرکی جبکہ آمدن میں صرف تنخواہ،پلاٹس کی مکمل تفصیل بھی جمع نہیں کروائی اور 2016کے غیر ملکی سفر کی معلومات بھی درج نہیں کی گئی۔

(جاری ہے)

عابدشیرعلی کے ذمی5کروڑ10 لاکھ کاقرض واجب الادا ہے، 2 پلاٹس خریدنے کیلئے 98 لاکھ 65 ہزارروپے ادا کیے ہوئے جبکہ اسلام آباد میں ایک پلاٹ کے آدھے مالک بھی ہیں ۔ ان کے ایک بینک اکائونٹ میں ایک کروڑ80 لاکھ،دوسرے میں 11لاکھ 79 ہزا ر موجود ہیں ۔دوسر ی جانب عابد شیر علی کی اہلیہ بینک بیلنس سمیت دو کروڑ 30 لاکھ 54 ہزار کی مالک ہیں اور ان کے پاس 200 تولے سونا بھی ہے ۔ عابدشیرکی اہلیہ فاطمہ عابدکی ایل ڈی اے سٹی میں 2کنال اراضی کی قیمت74لاکھ ظاہرکی گئی ہے ۔

متعلقہ عنوان :