بلوچستان ہائی کورٹ غیر قانونی الاٹمنٹ کے الزام میں گرفتار ملزم نوراحمد پرکانی کی درخواست ضمانت منظور کر لی

جمعرات 21 جون 2018 22:00

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 جون2018ء) بلوچستان ہائی کورٹ کے جسٹس جمال خان مندوخیل اور جسٹس ظہیر الدین کاکڑ پر مشتمل ڈویژنل بینچ نے کیوڈی اے اراضیات کی غیر قانونی الاٹمنٹ کے الزام میں گرفتار ملزم نوراحمد پرکانی کی درخواست ضمانت بعدازگرفتاری 5لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکوں کے عوض منظور کرلی ۔

(جاری ہے)

درخواست پر گزشتہ دنوں فریقین کے دلائل مکمل ہونے کے بعد فیصلہ محفوظ کیا گیا تھا جسے جمعرات کے روز سنادیاگیا عدالت نے نوراحمد پرکانی کی درخواست ضمانت بعد از گرفتاری 5لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکوں کے عیوض منظور کرنے کے احکامات دے دئیے ہیں ۔

یاد رہے کہ نیب نے سیکرٹری خوراک نوراحمد پرکانی کو کیوڈی اے کی اراضیات غیر قانونی طور پرالاٹمنٹ کے الزام میں گرفتار کیاتھا۔

متعلقہ عنوان :