اسلام آباد ہائیکورٹ کا سی ڈی اے کو ایک ہفتے میں آبپارہ روڈ خالی کرانے کا حکم

سیکرٹری دفاع عدالت میں پیشی کوتوہین سمجھتے ہیں‘جسٹس شوکت عزیز صدیقی کا سیکرٹری دفاع کی عدم پیشی پر اظہار برہمی

جمعہ 22 جون 2018 12:12

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 جون2018ء) اسلام آباد ہائیکورٹ کے جج جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے تجاوزات اور رہائشی علاقوں میں تجارتی سرگرمیوں کے خلاف دائر درخواست کی سماعت کے دوران سیکرٹری دفاع کی عدم پیشی پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ سیکرٹری دفاع عدالت میں پیشی کوتوہین سمجھتے ہیں‘عدالت نے سی ڈی اے کو ایک ہفتے میں آبپارہ روڈ خالی کرانے کا حکم دے دیا۔

(جاری ہے)

آبپارہ روڈ پر آئی ایس آئی کا ہیڈ کوارٹر واقع ہے اور اس کی حدود میں سڑک پر بیریئرز وغیرہ لگائے گئے ہیں۔اسلام آبادہائیکورٹ کے جج جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے تجاوزات اور رہائشی علاقوں میں تجارتی سرگرمیوں کے خلاف درخواست پر سماعت کی۔ عدالت نے سیکرٹری دفاع کی عدم پیشی پراظہاربرہمی کیا، جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے ریمارکس دیے کہ سیکرٹری دفاع عدالت میں پیشی کوتوہین سمجھتے ہیں۔ اسلام آبادہائیکورٹ نے سی ڈی اے کو ایک ہفتے میں آبپارہ روڈ خالی کرانے کا حکم دے دیا۔