سرگودھا،امیدواروں کی جانب سے بینرز، پینا فلیکس ا ور ہولڈنگ بورڈز کی تنصیب کا کام تیز

جمعہ 22 جون 2018 15:15

سرگودھا۔22 جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جون2018ء) امیدواروں کی جانب سے بینرز‘ پینا فلیکس اورہولڈنگ بورڈز کی تنصیب کا کام تیز کردیا گیا ہے ، مختلف سیاسی جماعتوں کے امیدواروں کے ساتھ ساتھ آزاد امیدواروں کی بڑی تعداد شہر کے اہم چوراہوں اور مختلف مقامات پر ہولڈنگ بورڈز،بینرز،پینا فلیکس آویزاں کرنے میں مصروف ہیں۔

(جاری ہے)

دوسری طرف پارکس اینڈ ہارٹیکلچراتھارٹی (پی ایچ ای) کا عملہ بغیر فیس ادا کئے پینا فلیکس، بینرز لگانے والے امیدواروں کے بورڈز اکھاڑ کر پھینک رہا ہے، پی ایچ اے کے ترجمان کا کہنا ہے کہ امیدوار ہولڈنگ بورڈ اور مختلف مقامات پر پینا فلیکس لگانے سے قبل فیس ادا کریں تاکہ ان کے بینرز وغیرہ نہ اتارے جاسکیں۔