ْحیدرآباد ڈسٹرکٹ کی سینئر کر کٹ ٹیم کی سلیکشن کیلئے ایک روزہ ٹرائلز 26جون کو ہونگے

جمعہ 22 جون 2018 21:06

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 جون2018ء) حیدرآباد ڈسٹرکٹ سینئر کرکٹ ٹیم کی سلیکشن کیلئے ایک روزہ ٹرائلز‘ حیدرآباد ڈسٹرکٹ کرکٹ ایسوسی ایشن کے صدر شکیل احمد قریشی نے ڈی سی اے حیدرآباد سے تعلق رکھنے والے کلبوں کے صدر وسیکریٹریز کو مطلع کیا ہے کہ حیدرآباد ریجنل انٹر ڈسٹرکٹ سینئر کرکٹ ٹورنامنٹ میں حصہ لینے والی حیدرآباد ڈسٹرکٹ کی سینئر ٹیم کی سلیکشن کیلئے ایک روزہ ٹرائلز مورخہ26جون کی صبح 9بجے کوہسار کرکٹ گرائونڈلطیف آباد پر منعقد ہونگے، ٹرائلز میں شرکت کیلئے کھلاڑی اپنے کلب کے صدر سے کلب کے لیٹر ہیڈ پر اپنے نام کی تصدیق اور اپنا اور والد کا شناختی کارڈ کے ساتھ 2عدد تصاویر بھی ہمراہ لائیں۔

متعلقہ عنوان :