ہالی وڈ کی نئی دہشت ناک فلم 'بورڈنگ اسکول 'کا پہلاٹریلر ریلیز کر دیا گیا

ہفتہ جون 12:02

ہالی وڈ کی نئی دہشت ناک فلم 'بورڈنگ اسکول 'کا پہلاٹریلر ریلیز کر دیا ..
لاس اینجلس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 23 جون2018ء) ہالی وڈ کی نئی دہشت ناک فلم 'بورڈنگ اسکول 'کا پہلاٹریلر ریلیز کر دیا گیا ،ْہدایتکاربوئز یاکن کی ڈائریکشن میں بننے والی اس فلم کی کہانی ایک ایسے بورڈنگ اسکول کے گرد گھوم رہی ہے جہاں پر اسرار ہیڈ ماسٹر اور اس کی بیوی بچوں کی غیر معمولی اورعجیب و غریب حرکات بچوں کو خوفزدہ کردیتی ہیں جبکہ بہادر بچوں کا ایک گروپ ہیڈ ماسٹر اور اس کی بیوی کے راز سے پردہ اٴْٹھانے کی کوشش میں مصروف ہو جاتے ہیں۔

(جاری ہے)

دل دہلا دینے والے مناظر کی عکاسی کرتی اس ہارر تھرلرفلم میں ہالی وڈ اداکاروِل پیٹن،سمانتھا میٹس،اسٹارلنگ جیرنزاورلوسی والٹرز سمیت دیگر کئی فنکار اہم کرداروں میں جلوہ گر ہو رہے ہیں۔ دہشت ناک مناظر سے بھرپور اس ہارر فلم کو رواں سال 31اگست میں نمائش کیلئے پیش کر دی جائیگی ۔

متعلقہ عنوان :