کراچی، بچی تشدد کیس ،عدالت نے ملزم سہیل کی 20 ہزار کے عوض ضمانت منظور کر لی

ہفتہ 23 جون 2018 20:06

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جون2018ء) سٹی کورٹ میں بچی پر تشدد کی سوشل میڈیا پر وائرل فوٹیج کے معاملے کی سماعت کے دوران عدالت نے ملزم سہیل کی 20 ہزار کے عوض ضمانت منظور کر لی،ملزم سہیل کا کہنا تھا کہ پولیس نے تشدد سے بیان دلوایا،وکیل صفائی فرید بلوچ کا کہنا تھا کہ آٹھ ماہ پرانی ویڈیو ہے اس ویڈیوکے ذریعے برادرنسبتی بدلہ لے رہا ہے،یہ بچی سالے کی بیٹی ہے اس کو آٹھ ماہ قبل ہمارے گھر چھوڑا گیا تھا،پولیس کے مطابق ملزم کو گزشتہ روز کلاکوٹ اس کے گھر سے گرفتار کیا گیا،ملزم کے خلاف گھریلو جھگڑے ، دھمکی اور تشدد کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا۔