آئندہ کے انتخابات میں مسلم لیگ ن ملک بھر سے کلین سوئپ کرئے گی ،شیخ فیاض الدین

ہفتہ جون 20:36

فیروزہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 23 جون2018ء) مسلم لیگ ن کے سابق رکن قومی اسمبلی اورصوبائی حلقہ 176سے امیدوار شیخ فیاض الدین نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن نے تمام تر ساشوں کے باوجودمثالی ترقیاتی کام کروا کر عوام کے مسائل ان کی دہلیز پر حل کئے ،آئندہ کے انتخابات میں مسلم لیگ ن ملک بھر سے کلین سوئپ کرئے گی ،،مسلم لیگ ن کے رہنماحافظ عبدالروف چوہدری کے ہمراہ گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عوام میں پذیرائی ملنے سے مخالفین بوکھلاہت کا شکار ہیں،ہم نے اپنے دوراقتدار میں اربوں روپے کے ترقیاتک کام کرو کر عوام کے مسائل حل کرنے کی بھرپور کوشش کی ،شیخ فیاض الدین نے کہا کہ آئندہ کے انتخاب 2018میں اپنے گروپ کے ہمراہ بھرپوراندازمیں حصہ لیں گے دیگر امیدواران کی طرح اپنے ونگزنامزد کرنے کا قطعی اختیار اورحق حاصل ہے ،پارٹی قیادت کو اپنے صوبائی حلقے کے ونگز کے بارئے میں آگاہ کردہا ہے امید ہے کہ پارٹی عوام اور کارکنوں کی رائے کااحترام کرئے گی ،اورہم اپنے ونگزمیں عوام دوست امیدواروں کو لائیں گے ۔