وفاقی پولیس کی جانب سے فقیروں اور مزدوروں کو لوٹنے کا انکشاف

پولیس اہلکار بھیک مانگنے والے افراد اور بچوں کو گرفتار کرکے بھیک کی رقم چھین لیتے ہیں،ذرائع ہم غریب مزدورہیں، کہاں سے رشوت دیں، مزدوروں کی دہائی رشوت طلب نہیں کی یہ خود ہی پیسے دینے کی کوشش کررہے تھے،پولیس اہلکاروں کا موقف

ہفتہ 23 جون 2018 21:59

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 جون2018ء) وفاقی پولیس کی جانب سے فقیروں اور مزدوروں کو لوٹنے کا انکشاف ہواہے ، پولیس اہلکار بھیک مانگنے والے افراد اور بچوں کو گرفتار کرکے ان سے بھیک کی رقم چھین لیتے ہیں، ذرائع کے مطابق مختلف علاقوں سے غریب مزدوروں کو گرفتار کیا جاتا ہے، رہائی کے بدلے رشوت لی جانے لگی، تھانہ کوہسار پولیس نے 25مزدوروں اور بھیکاریوں کو گرفتار کیا جنہیں پیسے لینے کے بعد چھوڑ دیا گیا،ذرائع کا کہناہے کہ 17مزدوروں کی گرفتاری ڈال کر جوڈیشل مجسٹریٹ کے سامنے پیش کیا گیا۔

(جاری ہے)

مجسٹریٹ کے سامنے پیش کرنے سے قبل 15سو روپے فی مزدور رشوت طلب کی گئی۔ مزدوروں نے دہائی دی کہ ہم غریب مزدورہیں، کہاں سے رشوت دیں، مختلف علاقوں سے مزدوری کرنے آئے ہیں، یہاں پر تو کوئی ہماری ضمانت دینے کو بھی تیار نہیں۔دوسری جانب اے سی سٹی کے دفتر کے باہر پولیس اہلکاروں کا موقف تھاکہ رشوت طلب نہیں کی یہ خود ہی پیسے دینے کی کوشش کررہے تھے۔،

متعلقہ عنوان :