نئے مقرر ہونے والے ایس ایس پی گھوٹکی کی پولیس افسران کے ساتھ تعارفی میٹنگ ،جرائم پر قابو پانے کی ہدایت

ہفتہ 23 جون 2018 22:22

میرپور ماتھیلو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جون2018ء) نئے مقرر ہونے والے ایس ایس پی گھوٹکی کی پولیس افسران کے ساتھ تعارفی میٹنگ ،جرائم پر قابو پانے کی ہدایت۔پہلی ترجیح عوام کو انصاف اور امن فراہم کرنا ہے پولیس کے متعلق شکایات ملنے پر سخت کاروائی کی جائے گی۔ ایس ایس پی گھوٹکی اسد اعجاز ملھی کی افسران سے ملاقات کے دوران گفتگو۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق نئے مقرر ہونے والے ایس ایس پی گھوٹکی اسد اعجاز ملھی نے چارج سنبھالنے کے بعد ضلع گھوٹکی کے پولیس افسران کے ساتھ تعارفی میٹنگ کرتے ہوئے افسران کو ہدایات دیں کہ ضلع میں پہلی ترجیح جرائم پر قابو پانا اور امن قائم کرنا ہے اور اس سلسلے میں تمام تھانوں کے افسران اپنے اپنے علاقوں میں سنیپ چیکنگ کو یقینی بنائیں اور علاقے میں جرائم پیشہ سر گرمیوں میں ملوث افراد کو گرفتار کریں ۔ انہوں نے کہا کہ اگر انہیں پولیس کے نارواسلوک سے متعلق عوامی شکایات ملیں تو ایسے افسران اور پولیس اہلکاروں کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی ۔

متعلقہ عنوان :