خاندانی منصوبہ بندی کے حوالے سے بہتر کارکردگی دکھانے والے ڈاکٹرز کی حوصلہ افزائی اور مراعات دی جائیں گی‘ نگراں صوبائی وزیر سعدیہ رضوی

ہفتہ 23 جون 2018 23:25

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جون2018ء) سندھ کی نگراں صوبائی وزیر برائے صحت، تعلیم اور بہبود آبادی ڈاکٹر سعدیہ رضوی نے خاندانی منصو بہ بندی کے حوالے سے ہونے والے اجلاس کی صدارت کی اور سندھ میں خاندانی منصوبہ بندی کے حوالے کئے جانے والے اقدامات کا جائزہ لیا۔

(جاری ہے)

اس مو قع پر ڈائریکٹر محکمہ بہبود آبادی نے صوبائی وزیر کو محکمہ کی کار کردگی اور کام کے حوالے سے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ سندھ کے تمام چھوٹے اوربڑ ے سرکاری ہسپتالوں میں خاندانی منصوبہ بندی کے دفاتر موجود ہیں جہاں ہمار ے ڈاکٹرز عوام میں بچوں کے درمیان وقفے اور مائو ں کو در پیش مسائل سے آگاہی دینے کے لئے ہر وقت موجود رہتے ہیں ۔

صوبائی وزیر سعدیہ رضوی نے صحت اور بالخصوص زچہ و بچہ کے مسائل ہنگامی بنیادوں پر حل کر نے کا عزم کیا اور کہا کہ بہتر کارکردگی دکھانے والے ڈاکٹرز کی حوصلہ افزائی کے لئے ان کو مراعات اور اسناد سے نوازا جائے گا اور ان کی یہ کارکردگی سالانہ رپورٹ میں بھی درج کی جائے گی۔ وہ قومیں دنیا میں ترقی کر رہی ہیں جنہوں نے اپنے وسائل کو مد نظر رکھتے ہوئے اپنی آبادی کو کنٹرول کیا پا کستان بھی بڑھتی آبادی اور کم وسائل کی وجہ سے مشکلات سے دوچار ہے ہمیں ہنگامی بنیادوں پر اس مسئلے کو حل کرنے کی ضرورت ہے۔

متعلقہ عنوان :