انگرو فوڈز ٹینس چمپئن شپ 2 جولائی سے اسلام آباد میں شروع ہوگی

اتوار 24 جون 2018 14:10

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جون2018ء) انگرو فوڈز ٹینس چمپئن شپ 2 جولائی سے اسلام آباد ٹینس کمپلیکس نزد سرینا ہوٹل میں شروع ہوگی، ٹورنامنٹ ڈائریکٹر کامران خلیل نے بتایاکہ چمپئن شپ کی تیاریاں زور و شور پر ہیں اور چمپئن شپ میں شرکت کی خواہش رکھنے والے کھلاڑی یکم جولائی تک اپنی ناموں کا اندراج اسلام آباد ٹینس کمپلیکس کرواسکتے ہیں اور چمپئن شپ کے ڈراز کا اعلان یکم جولائی کو شام 6 بجے کیا جائیگا،چمپئن شپ میں مینز سنگلز، مینز ڈبلز، خواتین سنگلز، بوائز اینڈ گرلز سنگلز انڈر- 18 ، انڈر- 14، انڈر- 10، سنیئرڈبلز پلس 45 اور سنیئرڈبلز پلس 60 کے مقابلے منعقد ہونگے، چمپئن شپ 7 جولائی تک جاری رہے گی اور چمپئن شپ کے اختتام پر کامیابی حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے جائیں گے۔

(جاری ہے)

چمپئن شپ کے کوارٹر فائنل 5 جولائی ،ْسیمی فائنل 6 جولائی کو جبکہ فائنل 7 جولائی کو کھیلے جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :