چندماہ قبل جرمنی میں غائب ہونے والی48 ٹن وزنی کرین مصر سے برآمد

چوری کی تحقیقات شروع،پولیس کا چوروں کا پتا چلانے کے لیے مجرم کی نشاندہی پر پانچ ہزار یورو انعام کا اعلان

اتوار 24 جون 2018 14:10

قاہرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جون2018ء) چند ماہ قبل جرمنی میں 48 ٹن وزنی کرین چوری ہوئی جسے ملک بھر میں ڈھونڈا گیا مگر اس کا کوئی سراغ نہ ملا۔ تین ماہ کیبعد پتا چل کہ وہ کرین تو مصر پہنچ چکی ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق جرمنی کے شہر شٹوٹگارٹ میں گم ہونے کے بعد مصر سیملنے والی کرین کے واقعے نے لوگوں کو حیرت میں ڈال دیا ہے۔

(جاری ہے)

جرمنی پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں مگر چوروں نے ایسا کام دکھایا کہ سیکیورٹی اداروں کسٹم حکام کو کانوں کان خبر تک نہ ہوئی کہ ایک دیو ہیکل مشین چوری ہونے کے بعد ایک سے دوسرے ملک پہنچا دی گئی۔

یہ گذشتہ 19 مارچ کا واقعہ ہے جب جرمنی کے شہر شٹوٹگارٹ میں 48 ٹن وزن کرین اچانک غائب ہوگئی۔ اس کے مالک نے پولیس کے پاس کرین چوری کی شکایت درج کرائی اور کرین کا نمبر اور اس کی دیگر تمام تفصیلات پولیس کو مہیا کردیں۔ پولیس نے تمام متعلقہ اداروں کی مدد سے گم ہونے والی کریک کا سراغ لگانے کی پوری کوشش کی مگر کوئی پتا نہ چلا۔ پولیس نے چوروں کا پتا چلانے کے لیے مجرم کی نشاندہی پر پانچ ہزار یورو انعام کا بھی اعلان کیا۔

متعلقہ عنوان :