کوئٹہ،نواحی علاقے خیز ی چوک پر ٹرالی الٹنے سے ایک شخص جاں بحق، 3زخمی

اتوار 24 جون 2018 22:00

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جون2018ء) کوئٹہ کے نواحی علاقے خیز ی چوک پر ٹرالی الٹنے سے ایک شخص جاں بحق 3زخمی تفصیلات کے مطابق اتوار کو خیزی چوک کے قریب گودام میں کھڑی سریے سے بھری ٹرالی الٹنے سے ایک شخص شیر محمد ولد شاہ گل موقع پر جاں بحق ہوگیا جبکہ 3افراد روزی محمد ،نور محمد اور حیات اللہ موقع پر زخمی ہوگئے ،جاں بحق اور زخمی ہونیوالوں کو بی ایم سی ہسپتال منتقل کردیا گیا جہاں پر لاش ضروری کاروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردی گئی ۔

متعلقہ عنوان :