کین ورلڈ کپ فٹ بال ٹورنامنٹ میچ میں ہیٹرک کرنے والے تیسرے انگلش کھلاڑی بن گئے

اتوار 24 جون 2018 22:30

ماسکو ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 جون2018ء) کین ورلڈ کپ فٹ بال ٹورنامنٹس کی تاریخ میں میچ میں ہیٹرک کرنے والے تیسرے انگلش کھلاڑی بن گئے، کین نے اتوار کو پاناما کے خلاف شاندار ہیٹرک کر کے یہ کارنامہ انجام دیا، اس سے قبل انگلینڈ کی طرف سے جیف ہرسٹ اور گیری لائنکر بھی یہ اعزاز پا چکے ہیں، جیف ہرسٹ نے 1966ء میں منعقدہ ورلڈ کپ میں جرمنی جبکہ گیری لائنکر نے 1986ء میں منعقدہ ورلڈ کپ میں پولینڈ کے خلاف میچ میں ہیٹرک سکور کی تھی۔

(جاری ہے)

اس کے علاوہ کین 44 برس بعد ورلڈ کپ کی تاریخ میں کیریئر کے ابتدائی دونوں میچز میں کم از کم دو یا زائد گولز کرنے والے پہلے فٹ بالر بھی بن گئے ہیں، اس سے قبل پولینڈ کے گریز گورز نے 1974ء میں منعقدہ ورلڈ کپ میں یہ کارنامہ انجام دیا تھا۔

متعلقہ عنوان :