پاکستان انڈر 12 بیس بال ٹیم بی ایف اے انڈر بیس بال چمپئن شپ میں حصہ لے گی

پیر 25 جون 2018 11:58

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 جون2018ء) پاکستان انڈر 12 بیس بال ٹیم بی ایف اے انڈر بیس بال چمپئن شپ میں حصہ لے گی۔ پاکستان بیس بال فیڈریشن کے صدر سید فخر علی شاہ کے مطابق ایونٹ کی تیاری کیلئے کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ کوچ عاقب شیرازی کی زیر نگرانی شروع ہو گیا جو 12 اگست تک جاری رہے گا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ چیئرمین پاکستان فیڈریشن بیس بال شوکت جاوید کی ہدایت پر ایک مضبوط ٹیم کی تشکیل کیلئے سخت محنت کی جارہی ہے ،ْ انہوں نے کہا کہ مئی میں ہونے والی قومی انٹر سکول بیس بال چمپئن شپ میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے کھلاڑیوں کو تربیتی کیمپ کیلئے مدعو کیا گیا ۔

انہوں نے کہاکہ چمپئن شپ تیسری پوزیشن حاصل کرنے کی صورت میں قومی ٹیم انڈر 12 ورلڈ کپ کیلئے کوالیفائی کر لے گی۔

متعلقہ عنوان :