چین امریکہ کے ساتھ فوجی تعلقات کے فروغ کو اہمیت دیتا ہے، چینی وزارت دفاع

دونوں کے مستحکم فوجی تعلقات مشترکہ مفادات اور عالمی برادری کی توقعات کے مطابق ہیں، چین امریکہ کے ساتھ مل کر چی فوجی تعلقات کو دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات کا مستحکم حصہ بنانے کی کوشش کرے گا، رن گوہ چھیانگ کا بیان

پیر 25 جون 2018 13:14

بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 جون2018ء) چینی وزارت دفاع نے کہا ہے کہ چین امریکہ کے ساتھ فوجی تعلقات کے فروغ کو اہمیت دیتا ہے، دونوں کے صحت مندانہ اور مستحکم فوجی تعلقات مشترکہ مفادات اور عالمی برادری کی توقعات کے مطابق ہیں، چین امریکہ کے ساتھ مل کر چی فوجی تعلقات کو دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات کا مستحکم حصہ بنانے کی کوشش کرے گا۔

(جاری ہے)

چائنہ ریڈیو انٹرنیشنل کے مطابق چینی وزارت دفاع کے ترجمان رن گوہ چھیانگ نے کہا کہ چین اور امریکی افواج کے صحت مندانہ اور مستحکم تعلقات دونوں ملکوں کے مشترکہ مفادات اور عالمی برادری کی توقعات کے مطابق ہیں۔انہوں نے کہا کہ چین امریکہ کے ساتھ فوجی تعلقات کے فروغ کو اہمیت دیتا ہے ۔ ترجمان نے کہا کہ چین امریکہ کے ساتھ مل کر چین-امریکہ افواج کے تعلقات کو دونوں ملکوں کیدرمیان تعلقات کا مستحکم حصہ بنانے کی کوشش کرے گا۔

متعلقہ عنوان :