خواتین کی ڈرائیونگ،

سعودی عرب21 ویں صدی میں داخل ہوچکا ہے، شہزادہ الولید بن طلال

پیر 25 جون 2018 14:10

ریاض ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 جون2018ء) سعودی عرب کے شہزادہ الولید بن طلال نے کہا ہے کہ ان کا ملک خواتین کو ڈرائیونگ کی اجازت دے کر 21 ویں صدی میں داخل ہوگیا ہے۔ان خیالات کا اظہار انھوں نے گزشتہ روز جاری ہونے والے ایک ٹوئٹر بیان میں کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ایک وڈیو بھی جاری کی گئی جس میں وہ اپنی ڈرائیونگ کرتی بیٹی ’’ ریم ‘‘کے ہمراہ نظر آرہے ہیں۔انھوں نے کہا کہ خواتین کو ڈرائیونگ کی اجازت دینا حکومت کا اچھا اقدام ہے اس سے مملکت کی معاشی ترقی میں بہتری آنے کے ساتھ ساتھ خواتین کو روزگار کے مواقع بھی دستیاب ہوں گے۔

متعلقہ عنوان :