کیلیفورنیا میں لگنے والی آگ کے سبب ہزاروں افراد گھر بار چھوڑنے پر مجبور

�مارتیں جل کر راکھ،600 خطرات سے دوچار،حکام کی شہریوں کو فوری محفوظ مقام پر منتقل ہونے کی ہدایت

پیر 25 جون 2018 15:30

کیلی فورنیاسٹی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 جون2018ء)امریکی ریاست کیلیفورنیا کے شمالی حصے میں لگنے والی جنگلاتی آگ نے کئی عمارتوں کو جلا دیا ہے جبکہ سینکڑوں دیگر خطرات کا شکار ہیں۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق کلیئر لیک اوکس کے قریب ہفتے کے روز لگنے والی جنگلاتی آگ کے سبب اب تک 12 عمارات جل چکی ہیں جبکہ 600 کے قریب دیگر عمارات اس خطرے سے دو چار ہیں۔ اتوار کے روز تک قریب 12 مربع میل کا علاقہ اس آگ کی لپیٹ میں آ چکا تھا۔ حکام نے سپرنگ ویلی نامی علاقے کے تمام رہائشیوں کو گھر چھوڑ کر محفوظ مقامات پر منتقل ہونے کا کہا ہے۔ اس علاقے میں تین ہزار کے قریب لوگ رہتے ہیں۔