اوگرانے گیس قیمتوں میں46 فیصد اضافے کا تعین کردیا

پیر 25 جون 2018 18:37

اوگرانے گیس قیمتوں میں46 فیصد اضافے کا تعین کردیا
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 جون2018ء) آئل اینڈ گیس ریگولٹری اتھارٹی (اوگرا)نے گیس قیمتوں میں 46 فیصد اضافے کا تعین کردیا میڈیا رپورٹ کے مطابق تقریباً 4سال انحصار کے بعد یکم جولائی سے گیس قمیتوں میں46فیصد اضافہ متوقع ہے اس کی وجہ سپلائی نیٹ ورک میں توسیع درآمدنی گیس کی آمد اور سیاسی بنیادوں پر لاکھوں کنکشن میں اضافہ ہونا ہے اوگرا نے حکومت کو سوئی سدرن گیس کمپنی ایس ایس جی سی اور سوئی نادرن پائپ لائن لمیٹیڈ ایس این جی پی ایل کی جانب سے گیس کی قیمتوں کا الگ الگ تعین پیش کیا ہے قیمتوں میں اس اضافے کی بنیاد ان دونوں کمپنیوں کے ریونیو ضروریات پر ہے اور مختلف پروجیکٹس کو مدنظر رکھا گیا ہے ریگولیٹر نے گیس ریٹ میں186 فیصد اضافے کا تعین کیا ہے جو گھریلوں اور کمرشل صارفین کے لئے ہے جبکہ دیگر صارفین کیلئے 27 سے 31فیصد اضافے کی تجویز دی گئی ہے جن میںسے انڈسٹری سیمنٹ اور سی این جی سیکٹرز شامل ہیں