آئی آر کے فلمز کی پیشکش ڈرامہ سیریل "میں خیال ہوں کسی اور کا"کا او ایس ٹی ریلیز کردیا گیا

پیر 25 جون 2018 20:41

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 جون2018ء)ُپاکستانی فلمی شائقین اور انڈسٹری کو جانان اور پرچی جیسی مایہ نازبلاک بسٹرزکا تحفہ دینے والی آئی آر کے فلمز کے پہلے ڈرامہ سیریل "میں خیال ہوں کسی اور کا "کا ٹائٹل سانگ ریلیز کردیا گیا۔گانے کی کمپوزیشن معروف اور حیرت انگیز صلاحیتوں کے مالک اور جاناں اور دی لیجنڈ آف مارخور میں لازوال گیتوں کے خالق احمد علی نے کی ہے جبکہ گانے کی شاعری فاطمہ نجیب نے کی اور گانے میں آواز کا جادہ اویس نیازی اور رضیہ ابرار نے جگاکر اس میں مزید چار چاندلگادیئے ہیں۔

(جاری ہے)

ڈرامے کااو ایس ٹی اپنے سننے والوں کو اپنے نرم ملائم میوزک اور بہترین شاعری کے توازن کے سبب اپنے حصار میں کرلیتا ہے، جسے سننے کے بعد آپکا موڈ خود بخود خوشگوار ہوجائے گا، گانا از خود اپنے سامعین کے موڈ کو خوشی میں تبدیل کرنے کی صلاحیت لیے ہوئے ہے۔ جسے سن کر لگتا ہے کہ گانے والوں نے گانے کے ساتھ انصاف کیا ہے۔ ڈرامے کے مرکزی کرداروں میں حریم فاروق اور علی رحمان ایک بار پھر ساتھ جلوہ گر ہورہے ہیں، اس سے قبل یہ جوڑی دیار دل اور پرچی میں ساتھ کام کرکے ناظرین اپنی بہترین اداکار سے ناظرین کے دل جیت چکی ہے۔ ڈرامہ ہر ہفتہ کی شب 8بجے ہم ٹی وی سے نشر کیا جائے گا۔