شاہ فیصل کالونی میں گیس لیکج سے دھماکہ 3دکانوں کو جزوی نقصان

پیر 25 جون 2018 21:02

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 جون2018ء) اتوار اور پیر کی درمیانی شب شاہ فیصل کالونی نمبر 5میں گیس لیکج کے باعث دھماکہ ہوگیا ۔جس کے نتیجے میں تین دکانوں کو جزوی نقصان پہنچا ۔

(جاری ہے)

علاقہ مکینوں نے کہا کہ چند دنوں سے علاقے میں گیس کی لیکج تھی جس کی اطلاع ایس ایس جی سی کو دی گئی مگر کو ئی شنوائی نہیں ہوئی تاہم حادثے میںکو ئی جانی نقصان نہیں ہوا۔مزکورہ دھماکے کے بعد علاقہ پولیس کی دوڑیں لگ گئیں۔آدھے گھنٹے تک پولیس دھماکے کی جگہ کا تعین نہ کرسکی ۔

متعلقہ عنوان :