تازہ ترین ٹینس رینکنگ، رافیل نڈال نے راجر فیڈرر سے ٹاپ پوزیشن چھین لی، جوکووچ کی 5 درجے ترقی کے بعد ٹاپ ٹونٹی میں واپسی، نک کرگیوس کی بھی ٹاپ ٹونٹی میں انٹری، ویمنز میں سیمونا ہالپ بدستور سرفہرست

پیر 25 جون 2018 21:51

تازہ ترین ٹینس رینکنگ، رافیل نڈال نے راجر فیڈرر سے ٹاپ پوزیشن چھین ..
پیرس۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 جون2018ء) سٹار ہسپانوی کھلاڑی رافیل نڈال نے تازہ ترین اے ٹی پی رینکنگ میں راجر فیڈرر سے ٹاپ پوزیشن چھین لی، سابق عالمی نمبر ایک نوویک جوکووچ کی 5 درجے ترقی کے بعد ٹاپ ٹونٹی میں واپسی ہوئی ہے جبکہ آسٹریلیا کے نک کرگیوس بھی دو سیڑھیاں چڑھ کر ٹاپ ٹونٹی میں جگہ بنانے میں کامیاب رہے، ویمنز سنگلز میں سیمونا ہالپ بدستور پہلے نمبر پر براجمان ہیں۔

(جاری ہے)

تازہ ترین اے ٹی پی رینکنگ میں رافیل نڈال نے ایک درجہ ترقی پا کر فیڈرر کو ٹاپ پوزیشن سے محروم کر دیا، فیڈرر تنزلی کے بعد دوسرے نمبر پر چلے گئے، کوئنز کلب ٹینس کے فاتح مرین کلچ ایک درجہ ترقی کے ساتھ پانچویں نمبر پر آ گئے، گریگور دمتروف ایک درجہ تنزلی کے بعد چھٹے نمبر پر چلے گئے، روبرٹو باٹسٹا 2 سیڑھیاں چڑھ کر 14ویں نمبر پر آ گئے، جوکووچ 5 درجے ترقی پا کر 17ویں اور نک کرگیوس 2 درجے بہتری کے ساتھ 19ویں نمبر پر آ گئے، ڈبلیو ٹی اے رینکنگ میں ابتدائی چودہ کھلاڑیوں کی رینکنگ میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی، سیمونا ہالپ سرفہرست ہیں، ایلیز مرٹنز 2 درجے ترقی پا کر 15ویں نمبر پر آ گئیں، ہالینڈ کی کیکی برٹنز ایک درجہ اوپر چڑھ کر ٹاپ ٹونٹی میں شامل ہو گئیں۔

متعلقہ عنوان :