نگران صوبائی وزیر داخلہ سے آئی جی جیل خانہ جات کی ملاقات

قیدیوںکی فلاح و بہبود کیلئے ہر ممکن وسائل مہیا کئے جائیں، نگران وزیر کی ہدایت

پیر 25 جون 2018 22:19

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 جون2018ء) نگران صوبائی وزیر داخلہ و قبائلی امور آغا عمراحمد بنگلزئی سے گزشتہ روز انکے دفتر میں آئی جی جیل خانہ جات ملک شجاع کاسی نے ملاقات کی اس موقع پر آئی جی جیل خانہ جات ملک شجاع کاسی نے محکمہ کی کارکردگی کے حوالے سے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ قیدیوں کی فلاح و بہبودکیلئے تمام اقدامات کئے جارہے ہیں ۔

(جاری ہے)

نگران صوبائی وزیر داخلہ و قبائلی امور آغا عمراحمد بنگلزئی نے قیدیوں کو ایک سو دمند اور کار آمد شہری بنانے کے حوالے سے جیل خانہ جات کی جانب سے اٹھائے گئے اقدامات کو سراہا اور یقین دہانی کرائی کہ قیدیوںکی فلاح و بہبود کیلئے ہر ممکن وسائل مہیا کئے جائیں گے قیدیوں کو ہنر اور تعلیم مہیا کرنے کے لئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں گے تاکہ وہ معاشرے کیلئے سود مند ثابت ہوسکیں ۔

متعلقہ عنوان :