پشاور،،ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر عمران حامد شیخکا حالیہ مرغیوں کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کا نوٹس ، قیمتوں کو کنٹرول کر نے کے لیے کمیٹی قائم کر دی

پیر 25 جون 2018 22:21

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 جون2018ء) ڈپٹی کمشنر پشاور ڈاکٹر عمران حامد شیخ نے حالیہ مرغیوں کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کا نوٹس لیتے ہوئے قیمتوں کو کنٹرول کر نے کے لیے کمیٹی قائم کر دی۔ اس حوالے سے ڈپٹی کمشنر پشاور کی زیر صدارت ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر پشاور شاہد علی خان، اسسٹنٹ کمشنر محمد مغیث ثناء اللہ، ڈسٹرکٹ ڈائریکٹر لائیو سٹاک ڈاکٹر معصوم علی، فوڈ کنٹرولر آفتاب عمر، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ہیڈ کواٹر قیصر خان کنڈی، پولٹری ایسوسی ایشن سے حضرت گل سمیت دیگر نے شرکت کی۔

اجلاس میں قیمتوں میںحالیہ اضافے پر تفصیل سے بات چیت ہوئی اوراجلاس میں ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ہیڈ کواٹر کی زیر نگرانی ایک کمیٹی بنائی گئی جس میں ڈسٹرکٹ ڈائریکٹر لائیو سٹاف ، محکمہ فوڈ اور پولٹری ایسوسی ایشن کے نمائندے بھی شامل ہونگے۔

(جاری ہے)

کمیٹی فارم سے مرغی کی قیمت خریدسے لے کر صارف تک کے تمام اخراجات اور منافع کی باریک بینی سے جائزہ لے گی اور ایک ضابطہ اخلاق مقرر کرے گی جس میں جائز منافع اور اخراجات لگائے جا ئیں گے۔

تاکہ ناجائر منافع خوری کی بیخ کنی کی جائے اور عوام کو کنٹرول نرخ پر مرغی میسر ہو سکے ۔ اس سلسلے میں ضلعی انتظامیہ نے متفقہ طور پر آج پولٹری نرخ نامہ جاری کیا جس میں مرغی کی قیمت فروخت 198روپے فی کلو مقرر کی جو کہ دو دن پہلے 210 روپے فی کلو تھی۔ڈپٹی کمشنر پشاور ڈاکٹر عمران حامد شیخ کے مطابق کمیٹی کی رپورٹ پر آئندہ کے لیے پولٹری کے قیمتوں کے حوالے سے لائحہ عمل طے کیا جا ئے گا اور عوام کو کنٹرول نرخ پر مرغی فراہم کی جا ئی گی۔اور اس ضمن میں ناجائز منافع خوری کی بیخ کنی کی جا ئے گی۔اور آئندہ چند روز میں مرغی کی قیمتوں میں مزید کمی لائی آئے گی۔

متعلقہ عنوان :