ملک سے منشیات کا خاتمہ اولین ترجیح ہے،میجرجنرل مسرت نوازملک

منشیات پر قابو پانے کے لیے اجتماعی کوششوں کی ضرورت ہے، والدین پر ذمہ داری عائدہوتی ہے کہ وہ اپنے بچوں پرکڑی نظررکھیں،ڈائریکٹرجنرل اینٹی نارکوٹکس فورس

پیر 25 جون 2018 22:35

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 جون2018ء) ڈائریکٹرجنرل اینٹی نارکوٹکس فورس میجرجنرل مسرت نوازملک نے کہا ہے کہ ملک سے منشیات کا خاتمہ اولین ترجیح ہے اور ہرپاکستانی کو اس کے خاتمے میں کرداراداکرنا ہوگایہ بات انھوں نے راولپنڈی آرٹس کونسل میں انسدادمنشیات کے عالمی دن کے حوالے سے منعقدہ پوسٹرزکی 2روزہ نمائش ’’نشے سے انکار،زندگی سے پیار‘‘کے افتتاح کے بعد تقریب تقسیم انعامات کے موقع پر کہی نمائش میںجوائنٹ ڈائریکٹراے این ایف محمدریاض سومرو، سول سوسائٹی،فنکاروں اور طلبا وطالبات نے بھی شرکت کی ڈی جی اے این ایف نے کہا کہ پاک صاف اورصحت مندمعاشرہ ملکی ترقی کا ضامن ہے انہوں نے کہا کہ والدین پریہ بھاری ذمہ داری عائدہوتی ہے کہ وہ اپنے بچوں پرکڑی نظررکھیں اوراسلامی اصولوں کے مطابق ان کی تربیت کریںناہیدمنظورکا کہنا تھا کہ وہ دن دورنہیں جب ملک سے منشیات کا خاتمہ ہوجائے گاانھوں نے کہا کہ منشیات کے خاتمے میں انٹی نارکوٹکس کا اہم کردارہے انہوں نے کہا کہ منشیات پر قابو پانے کے لیے اجتماعی کوششوں کی ضرورت ہے والدین بھی اپنے بچوں پر نظر رکھیں تصویر نمائش میں انسداد منشیات سے آگاہی کے بارے میں مختلف اقسام کی پینٹنگز رکھی گئیں تھیں جن میں شہریوں نے خصوصی دلچسپی لی منشیات ایک ایسی بیماری ہے جو ہمارے معاشرے کو ناسور کی طرح تباہ کررہی ہے ضرورت اس امر کی ہے کے اس پر قابو پانے کے لیے سخت اقدامات کیے جائیں ملک میں منشیات استعمال کرنے والوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے، اضافے کے باوجود بین الاقوامی اداروں کے پاکستان سے متعلق اعدادوشمار مشکوک ہیں، اے این ایف انسداد منشیات سے متعلق پرانی پالیسی پر کام کر رہی ہے،زیادہ اہمیت پڑوسی ممالک سے منشیات کی آمد روکنے کو دے رہے ہیں،وفاقی اور صوبائی حکومتیں منشیات کے عادی افراد کی بحالی کے لیئے کچھ نہیں کر رہیں، ہر ضلعے میں سرکاری ہسپتال میں 10بستر منشیات کے مریضوں کے لئے ہونا تھے، مگر ایسا نہیں ہو رہا،انسداد منشیات کے لئے آگہی سب سے اہم قدم ہے، ایسی تصویری نمائشوں سے منشیات کی روک تھام میں مدد ملے گی۔