بونکن روڈ پرسلنڈر ریفلنگ کے دوران گیس لیکیج کی وجہ سے آگ بھڑک اٹھی

ریسکیور عملے نے کچھ دیر بعد ہی آگ پر قابو پا لیا

پیر 25 جون 2018 23:03

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 جون2018ء) بونکن روڈ پرسلنڈر ریفلنگ کے دوران گیس لیکیج کی وجہ سے آگ بھڑک اٹھی۔اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 سیالکوٹ کا عملہ جائے حادثہ پر پہنچ گیااور ریسکیور عملے نے کچھ دیر بعد ہی آگ پر قابو پا لیا۔

(جاری ہے)

تاہم سلنڈروں سے مسلسل گیس لیکیج کی وجہ سے ریسکیورز نے دو گھنٹے تک کولنگ کا عمل جاری رکھا تاکہ آگ دوبارہ نہ بھڑک اٹھے۔ دکان میں پٹرول اور جنرل سٹور آئٹمز بھی فروخت کیلئے رکھی گئیں تھیں ۔دکاندار موقع سے فرار ہوگیا۔تاہم اسکے ہمسائے کے مطابق لگ بھگ 5لاکھ کا نقصان ہوا جبکہ ریسکیورز کے بروقت آگ پر قابو پا لینے کی وجہ سے اہل علاقہ بڑے نقصان سے بچ گئے۔

متعلقہ عنوان :