گوجر خان کے نواحی قصبہ گلیانہ میں 70فٹ گہر ے کنوے میں گرنے والے بچھڑے کو نکالنے کیلئے ریسکیو 1122کے آپریشن کے دوران والنٹئیر ز کا پانی میں تیرتے خطرناک کوبرا سانپ سے سامنا

والنٹئیرز نے لگ بھگ سوا گھنٹے کے کامیاب آپریشن کے دوران جان پر کھیل کرماردیا جس کے بعد بچھڑے کو زندہ حالت میں نکال لیا

پیر 25 جون 2018 23:20

گوجرخان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 جون2018ء) نواحی قصبہ گلیانہ میں 70فٹ گہر ے کنوے میں گرنے والے بچھڑے کو نکالنے کیلئے ریسکیو 1122کے آپریشن کے دوران والنٹئیر ز کا پانی میں تیرتے خطرناک کوبرا سانپ سے سامنا،آئی این پی کے مطابق کنویں میں پھنکارتے ہوئے 6فٹ لمبے کوبرا کو والنٹئیرز نے لگ بھگ سوا گھنٹے کے کامیاب آپریشن کے دوران جان پر کھیل کرماردیا جس کے بعد بچھڑے کو زندہ حالت میں نکال لیا ،اہلیان علاقہ نے 1122کی دلیرانہ کاروائی پر شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کی

متعلقہ عنوان :