ایشین سٹاک مارکیٹس میں مندی

منگل 26 جون 2018 13:40

ہانگ کانگ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 جون2018ء) ایشین سٹاک مارکیٹس میں مجموعی طور پر مندی رہی جس کی وجہ چین امریکا تجارتی جنگ میں تیزی ہے۔ٹوکیو کا نکی 225 انڈیکس منگل کے روز 3.85 پوائنٹ (0.02 فیصد) اضافے کے ساتھ 22342 پوائنٹ پر بند ہوا۔

(جاری ہے)

ٹاپکس انڈیکس 2.80 پوائنٹ (0.16 فیصد ) اضافے کے ساتھ 1731.07 پوائنٹ پر بند ہوا۔ہانگ کانگ کا ہینگ سینگ انڈیکس وقفے پر 1.4 فیصد کمی کے ساتھ 28554.78 پوائنٹ رہا۔شنگھائی کمپوزٹ انڈیکس 1.6 فیصد کم ہوکر 2814.20 پوائنٹ رہا۔اس سے قبل پیر کو نیویارک کا ڈاو جونز انڈیکس 1.3 فیصد گر کر 24252.80 پوائنٹ اور لندن کا ایف ٹی ایس ای 100 انڈیکس 2.2 فیصد کمی کے ساتھ 7509.84 پوائنٹ پر بند ہوئے۔

متعلقہ عنوان :