زندگی میں کامیابیوں کی وجہ سے اپنے کام سے ایمانداری ہے‘میگھا

منگل 26 جون 2018 14:15

زندگی میں کامیابیوں کی وجہ سے اپنے کام سے ایمانداری ہے‘میگھا
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 26 جون2018ء) پرفارمر نگارمیگھا نے کہا ہے کہ خوشامدی لوگوں سے دور رہتی ہوں ‘زندگی میں کامیابیوں کی وجہ سے اپنے کام سے ایمانداری ہے ۔

(جاری ہے)

اپنے ایک انٹر ویو میں میگھا نے کہا کہ انسان کا جو مقدر ہے وہی اس کو ملتا ہے‘میں مسلسل محنت سے کامیابیاں حاصل کر رہی ہوں ‘میرے نزدیک کوئی نمبر یا نمبر دو نہیں ہوتا ہر فنکار پر مقبولیت کا ایک دور آتا ہے جب وہ لوگوں میں مقبول ہو جاتا ہے مگر اس کا مقصد یہ نہیں کی کوئی نمبر ون بن جاتا ہے ۔فن کی دنیا میں ویسے بھی نمبر ون یا نمبر دو کسی ڈکشنری میں نہیں لکھا ۔

متعلقہ عنوان :