ایران امریکا کے سامنے ہر گز سر تسلیم خم اور کوئی دبائو قبول نہیں کرے گا

قوم اپنی آزادی اور اسلامی روایات کادفاع کرے گی، امریکی فیصلہ قابل نفرت اور غیر قانونی ہے، حسن روحانی

منگل 26 جون 2018 14:21

تہران(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 26 جون2018ء) ایرانی صدر حسن روحانی نے کہا ہے کہ ایران امریکی دبائو کے سامنے سر ہر گز نہیں جھکائے گا، ایرانی قوم اپنی آزادی اور اسلامی روایات کا ہر صورت دفاع کرے گی، جوہری معاہدے سے علیحدگی کا امریکی فیصلہ قابل نفرت اور غیر قانونی ہے۔

(جاری ہے)

بین الاقوامی میڈیا کے مطابق ایرانی صدر حسن روحانی نے کہا ہے کہ ایران امریکی دبا کے سامنے نہیں جھکے گا اور اپنی آزادی اور اسلامی روایات کا دفاع کرے گا۔

روحانی نے ٹیلی وژن پر نشر ہونے والے اپنے خطاب ٹرمپ انتظامیہ کی طرف سے جوہری معاہدے سے الگ ہونے کے فیصلے کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا یہ فیصلہ قابل نفرت اور غیر قانونی ہے اور اس سے امریکا کے عالمی کردار کو دھچکا پہنچا ہے۔ ایرانی صدر نے مزید کہا کہ ایران پر امن مقاصد کے لیے یورینیم کی افزدوگی کا حق رکھتا ہے۔

متعلقہ عنوان :