برطانیہ میں 6 ماہ کے دوران کاروں کے شعبے میں سرمایہ کاری میں کمی

منگل 26 جون 2018 15:49

برطانیہ میں 6 ماہ کے دوران کاروں کے شعبے میں سرمایہ کاری میں کمی
لندن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 جون2018ء) برطانیہ میں رواں سال کے پہلے 6 ماہ کے دوران کاروں کے شعبے میں سرمایہ کاری میں کمی ہوئی جس کی وجہ یورپی یونین سے الگ ہونے کے بعد غیر یقینی صورتحال ہے۔

(جاری ہے)

سوسائٹی آف موٹر مینوفیکچررز ایند ٹریڈرز کی جانب سے حال ہی میں جاری رپورٹ کے مطابق جنوری سے جون کے دوران کاروں کی تیاری کے شعبے میں سرمایہ کاری کی مالیت 347.3 ملین پائونڈ سٹرلنگ (461 ملین ڈالر، 395 ملین یورو) رہی جبکہ 2017 ء کے پہلے 6 ماہ کے دوران اس شعبے میں 647 ملین پائونڈ سٹرلنگ سرمایہ کاری ہوئی تھی۔ آرگنائزیشن نے متنبہ کیا ہے کہ کاروں کے شعبے میں نئی سرمایہ کاری کم ہوکر نصف کے قریب رہ گئی ہے صورتحال جاری رہی تو یہ عمل مزید متاثر ہوسکتا ہے۔