یورپین سٹاک مارکیٹس میں کاروباری سرگرمیوں کے آغاز پر تیزی

منگل 26 جون 2018 15:51

یورپین سٹاک مارکیٹس میں کاروباری سرگرمیوں کے آغاز پر تیزی
لندن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 جون2018ء) یورپین سٹاک مارکیٹس میں کاروباری سرگرمیوں کا آغاز اضافے پر ہوا۔ لندن کا ایف ٹی ایس ای 100 انڈیکس ابتدائی تجارتی سرگرمیوں کے دوران 0.3 فیصد بڑھ کر 7532.49 پوائنٹ پر رہا۔

(جاری ہے)

فرینکفرٹ کا ڈی اے ایکس 30 انڈیکس 0.7 فیصد بڑھ کر 12355.66 پوائنٹ جبکہ پیرس کا سی اے سی 40 انڈیکس 0.5 فیصد اضافے کے ساتھ 5308.88 پوائنٹ رہا۔