مقتدر حلقوں سے فٹبال آفیشلز کو جان و مال کا تحفظ فراہم کرنے کی درخواست کرتے ہیں،علی اقبال بلوچ

منگل 26 جون 2018 17:18

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 جون2018ء) سندھ فٹبال ویلفیئر ایسوسی ایشن کے سینئر وائس چیئرمین علی اقبال اورفٹبال آرگنائزر فقیر محمد گلزار جونیئر نے نامور فٹبال کمنٹریٹر محمد حسین واجو کے گھر پر رمضان المبارک کے مقدس مہینے کے آخری ایام میں چوری کی واردات پر اپنے سخت رد عمل کا اظہارکرتے ہوئے کہا ہے کہ ایک فٹبال آفیشل کے گھر واقع جام مراد علی خان گوٹھ ملیر سے ملزمان کا یوں قیمتی اشیاء ، طلائی زیورات ، نقدی و دیگر گھریلو اشیاء کا لے جانا کئی طرح کے سوالات کو جنم دے رہا ہے۔

(جاری ہے)

انھوں نے کہا کہ محمد حسین واجو ایک غریب گھرانے سے تعلق رکھتے ہیں جنھوں نے ساری زندگی اسپورٹس کی خدمت میں گزاری ہے اور چھوٹی سی دکان چلاکر اپنے اہل خانہ کی کفالت کا ذریعہ بنے ہوئے ہیں، یوں ان کے گھر سے سامان کے چوری کے واقعہ نے انہیں سخت مالی مشکلات کا شکار بنادیا ہے۔ انھوں نے مزید کہا کہ ہم ارباب اختیار سے اپیل کرتے ہیں ملزمان کا فوری سراغ لگاتے ہوئے چوری شدہ سامان برآمد کرایا جائے اور ملوث ملزمان کو قرار واقعہ سزا دی جائے۔