لڑائی جھگڑے کے تین واقعات میں تین افراد زخمی

منگل 26 جون 2018 19:25

چیچہ وطنی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 جون2018ء) لڑائی جھگڑے کے تین واقعات میں تین افراد کو زخمی کر دیا گیا۔ نواحی گائوں27چودہ ایل کے رہائشی اختر حسین کو اس کے مخالف عبدالستار وغیرہ14افراد نے پرانی رنجش پر ڈنڈوں سوٹوں کے وار کر کے زخمی کر دیا جبکہ نواحی گائوں170نوایل کے محمد ارشد کو ملزم آصف اور اس کے ساتھیوں نے اور ریاض احمد سکنہ 53بارہ ایل کو احمد اور اسکے چار ساتھیوں نے ڈنڈوں سوٹوں سے حملہ آور ہو کر مضروب کر دیا ۔

(جاری ہے)

پولیس نے الگ الگ مقدمات درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔

متعلقہ عنوان :