سپریم کورٹ کاملک بھر کی فوجی چھائونیوں میں قائم تعلیمی اداروں کی 3سال میں منتقلی کا حکم

منگل 26 جون 2018 21:21

سپریم کورٹ کاملک بھر کی فوجی چھائونیوں میں قائم تعلیمی اداروں کی 3سال ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 جون2018ء) سپریم کورٹ نے ملک بھر کی فوجی چھائونیوں کے علاقوں میں قائم تعلیمی اداروں کی 3 سال میں منتقلی کا حکم دے دیا ہی, منگل کے روز سپریم کورٹ میں فوجی چھائونیوں کے علاقوں میں تعلیمی اداروں کی منتقلی سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی، چیف جسٹس کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے کیس کی سماعت کی ، سماعت کے دوران نمائندہ کینٹ بورڈ نے موقف اپنایا کہ انیس سو سے زائد اسکولز مکمل غیر قانونی ہیں،عدالت نے تمام سکولوں کو فوری ریگولزائز کرنے کا حکم دے دیا۔