پشاور،نگران حکومت صحت کے شعبے کی بہتری اورڈاکٹرز کے مسائل ومشکلات کے حل کے لئے ہرممکن اقدامات کرے گی،مقدس ا للہ

شعبہ طب ایک مقدس پیشہ ہے اورطبی خدمات کا شعبہ سے وابستہ تمام عملہ نگران حکومت کے لئے انتہائی قابل قدر ہے ،نگران وزیر برائے محکمہ مال

منگل 26 جون 2018 21:58

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 جون2018ء) خیبرپختونخواکے نگران وزیر برائے محکمہ مال ،محنت اورایکسائزوٹیکسیشن مقدس اللہ نے کہاہے کہ نگران حکومت صحت کے شعبے کی بہتری اورڈاکٹرز کے مسائل ومشکلات کے حل کے لئے ہرممکن اقدامات کرے گی۔ یہ بات انہوں نے آج اپنے دفتر پشاورمیں پرائیویٹ میڈیکل ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے ایک وفد سے ملاقات کے دوران کرتے ہوئے کہی۔

پی ایم سی اے کے وفد نے نگران وزیر کوڈاکٹروںکودرپیش مشکلات سے تفصیلی طورپر آگاہ کیا۔

(جاری ہے)

نگران وزیر نے انکے مسائل ومشکلات غور سے سنیں اور انہیں نگران وزیر صحت اور نگران وزیر اعلیٰ کے نوٹس میں لانے کی مکمل یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ شعبہ طب ایک مقدس پیشہ ہے اورطبی خدمات کا شعبہ سے وابستہ تمام عملہ نگران حکومت کے لئے انتہائی قابل قدر ہے اور ان کی خدمات کی وجہ سے لوگوں کے علاج معالجے اورصحت کے مسائل میں خاطر خواہ کمی واقع ہورہی ہے۔

انہوںنے ڈاکٹرز برادری پرزوردیا کہ وہ عوام کو علاج معالجے کی فراہمی کے لئے مزیدکوششیں کریں اورطبی خدمات کی فراہمی میںموجودہ نگران حکومت سے بھر پور تعاون جاری رکھیں۔وفد نے ان کے مسائل کے حل میں دلچسپی پر نگران وزیر کا شکریہ ادا کرتے ہوئے انہیں مکمل تعاون کایقین دلایا۔