فرانسیسی صدر کی پوپ فرانسس سے ملاقات، عالمی امور پر تبادلہ خیال

بدھ 27 جون 2018 10:10

ویٹی کن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 جون2018ء) فرانسیسی صدر ایمانوئل ماکروں نے پاپائے روم فرانسس سے اپنی ملاقات میں عالمی سطح پر پائی جانے والی غربت اور ہجرت جیسے موضوعات پر تبادلہ خیال کیا۔ جرمن نشریاتی ادارے کے مطابق یہ ملاقات ویٹیکن سٹی میں ہوئی۔

(جاری ہے)

بعد ازاں جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ فرانسیسی صدر اور پوپ فرانسس نے تحفظ ماحول کو یقینی بنانے، امیگریشن سے متعلق امور کا حل نکالنے اور مسلح تنازعات سے بچنے کے لیے پالیسیاں اپنانے پر بھی بات چیت کی۔ اس گفتگو میں مشرق وسطی، افریقہ اور یورپ کو درپیش چیلنجز پر بھی تبادلہ خیال ہوا۔ فرانسیسی صدر کے بارے میں یہ تاثر بھی پایا جاتا ہے کہ وہ کیتھولک کلیسا کے ساتھ روابط بہتر بنانے کی کوشش کر رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :