بچوں کو دو ہفتوں کے اندر ان کے والدین کے حوالے کیا جائے، امریکی جج

عدم برداشت کی پالیسی کے تحت علیحدہ کیے جانے والے خاندانوں کو تیس دنوں کے اندر اندر ملایا جائے،حکم جاری

بدھ 27 جون 2018 15:00

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 جون2018ء) امریکا میں ایک جج نے حکم دیا ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی وسطی امریکا سے آنے والے تارکین وطن کے حوالے سے مکمل عدم برداشت کی پالیسی کے تحت علیحدہ کیے جانے والے خاندانوں کو تیس دنوں کے اندر اندر ملایا جائے۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق سین ڈیاگو کے ڈسٹرکٹ کورٹ کی جج ڈانا سابرو نے حکم دیا کہ پانچ برس سے کم عمر بچوں کو دو ہفتوں کے اندار ان کے والدین کے حوالے کیا جائے۔

جج سابرو نے امریکن سول لبرٹیر یونین کی جانب سے دائر کردہ کیس پر یہ فیصلہ گزشتہ روز سنایا۔ جج نے مزید کسی بچے کو اس کے والدین سے جدا کرنے کے عمل کو بھی فوری طور پر روکے جانے کا فیصلہ دیا ہے۔ اس سلسلے میں صدر ٹرمپ بھی اپنی پالیسی ترک کر دینے کا اعلان کر چکے ہیں۔

متعلقہ عنوان :