پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی سے ڈپٹی منسٹر ترک کی ملاقات ‘بحری تعاون کے مختلف شعبوں پرتبادلہ خیال

بدھ 27 جون 2018 15:20

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 27 جون2018ء) پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی سے ڈپٹی منسٹر ترک نے ملاقات کی، ترک ڈپٹی منسٹر نے امن و امان کیلئے پاک بحریہ کی کاوشوں کو سراہا۔

(جاری ہے)

بدھ کو ترجمان پاک بحریہ کے مطابق ڈپٹی منسٹر ترک قومی دفاع نے سربراہ پاک بحریہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی سے ملاقات کی ملاقات میں بحری تعاون کے مختلف شعبوں پر بات چیت کی گئی، ترک ڈپٹی منسٹر نے امن و امان کیلئے پاک بحریہ کی کاوشوں کو سراہا۔

متعلقہ عنوان :