ایس ای سی پی نے سرمایہ کاروں کیلئے موبائل ایپ لانچ کر دی

صارفین اپنے سوالات اور شکایات فوری درج کروا سکیں گے اور پہلے سے درج درخواستوں پر اقدامات اور ان کے اسٹیٹس سے بھی آگاہ ہو سکیں گے

بدھ 27 جون 2018 18:22

ایس ای سی پی نے سرمایہ کاروں کیلئے موبائل ایپ لانچ کر دی
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 جون2018ء) سکیورٹیز اینڈ ایکس چینج کمیشن آف پاکستان نے سرمایہ کاروں اور صارفین کی سہولت کے لئے موبائل فون ایپلی کیشن متعارف کروا دی ہے جس کے ذریعے صارفین اپنے سوالات اور شکایات فوری درج کروا سکیں گے اور پہلے سے درج درخواستوں پر اقدامات اور ان کے اسٹیٹس سے بھی آگاہ ہو سکیں گے۔ ایس ای سی پی کے چئیرمین شوکت حسین نے موبائل ایپ سسٹم کا افتتاح کیا۔

موبائل ایپ ایس ای سی پی کے سروس ڈیسک مینجمنٹ سسٹم کے تحت متعارف کروائی گئی ہے۔ سروس ڈیسک مینجمنٹ ایک ایسا نظام ہے جو کہ صارفین کو معلومات کے حصول اور شکایات کے اندارج کی سہولت فراہم کرتا ہے۔ گزشتہ برس جون میں متعارف کئے گئے سروس ڈیسک مینجمنٹ سسٹم کے ذریعے اب تک آٹھ ہزار شکایات اور بائیس ہزار معلومات کے حصول کی درخواستوں کو نمٹایا گیا ہے۔

(جاری ہے)

اس ایب بیس سسٹم پر ایس ای سی پی کی ویب سائٹ پر فراہم لنک کے ذریعے پہنچا جا سکتا ہے، اس کے ستعمال کے طریقہ کار کی وضاحت کے لئے ویڈیو بھی فراہم کی گئی ہے جبکہ عمومی معلومات اور معلوماتی کتابچے فراہم کئے گئے ہیں۔ سروس ڈیسک مینجمنٹ میں کمپنیوں کی جانب سے ریٹرن فائل کرنے کے طریقہ کار بارے معلومات بھی دی گئیں ہیں جبکہ صارفین ان کمپنیوں کے بارے میں معلومات بھی حاصل کر سکتے ہیں جن کے خلاف وہ شکایت درج کروانا چاہتے ہیں۔

اس نئی موبائل فون ایپلی کیشن کے ذریعے سرمایہ کار اور صارفین بہت آسانی کے ساتھ معلومات کے حصول اور شکایات کا انداج کر سکتے ہیں، پہلے سے درج کروائی گئی شکایت اور سوال کا اسٹیٹس جان سکتے ہیں۔ یہ موبائل ایپ بہت آسانی کے ساتھ اپنے فون پر ڈاون لوڈ کی جا سکتی ہے۔ اس ایپ پے صارفین کو ایس ای سی پی کی جانب سے جاری ہونے والے معلو ماتی پیغامات، نوٹیفیکیشن اور دیگر معلومات بھی فراہم ہوتی رہیں گی۔

اس ایپ سے ذریعے شکایت کنندہ اس افسر سے رابطہ بھی کر سکتا ہے جو کہ اس کی مذکوہ شکایت کو نمٹا رہا ہو جبکہ اس کے ذریعے شکایت کنندہ اپنی شکایت کے ساتھ اگر دستاویزات، آڈیو یا ویڈیو بھی بھجوا چاہے تو وہ بھی ساتھ منسلک کی جا سکتیں ہیں۔ اس موبائل ایپ کا استعمال آسان رکھا گیا ہے ۔ موبائل ایپ، ایس ای سی پی کے سروس ڈیسک مینجمنٹ سسٹم کے ساتھ مکمل طور پر انٹی گریٹیڈ ہے اور اس کے زریعے اس تمام ڈیٹا تک رسائی حاصل کی جا سکتی ہے جو کہ سروس ڈیسک میں موجود ہے۔ ایس ای سی پی کی موبائل ایپ کے افتتاح کے موقع ہر ایس ای سی پی کمشنر طاہر محمود اور کمشنر شوذب علی بھی موجود تھے۔۔