سپریم کورٹ کا بنی گالہ غیر قانونی تعمیرات سے متعلق کیس میں ایک ہفتے کے اندر اعتراضات جمع کرانے کا حکم

بدھ 27 جون 2018 18:36

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 جون2018ء) سپریم کورٹ نے بنی گالہ غیر قانونی تعمیرات سے متعلق کیس میں ایک ہفتے کے اندر اعتراضات جمع کرانے کا حکم دیے دیا۔

(جاری ہے)

سپریم کورٹ میں چیف جسٹس کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نیبنی گالہ غیر قانونی تعمیرات سے متعلق کیس کی سماعت کی ، سماعت کے دوران وفاقی محتسب نے عدالت میں رپورٹ جمع کروا دی۔چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ 1956 کے سروے کے مطابق رپورٹ کا جائزہ لیں گے، جن لوگوں پر ثابت ہوگا کہ انہوں نے سرکاری زمین پر قبضہ کیا ہے اسے گرانے کا بھی حکم دے سکتے ہیں، عدالت نے ایک ہفتے کے اندر اعتراضات جمع کرانے کا حکم دیے دیا۔