جامعہ دارالعلوم اسلامیہ اضاخیل بالامیںداخلے جاری

بدھ 27 جون 2018 18:41

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 جون2018ء)جامعہ دارالعلوم اسلامیہ اضاخیل بالامیں تعلیمی سال نمبر36 کے داخلے جاری ہیں،جامعہ دارالعلوم اسلامیہ اضاخیل بالا کے ناظم تعلیمات مولانارضوان اللہ پشاوری نے اعلیٰ سطحی تعلیمی میٹنگ کے بعد نئے تعلیمی سال نمبر 36کا داخلوں کا شیڈول جاری کردیا،جس کے مطابق شعبہ بنات (مکمل درس نظامی)اورشعبہ بنین(درجہ اولیٰ تا سادسہ) کا انٹری ٹیسٹ 30جون بروزہفتہ ہوگاجبکہ نئے طلبہ کرام کے داخلے آج ہی سے جاری ہوگئے،انتظامی میٹنگ کے مطابق یہ داخلی26,27,28جون تک جاری رہیں گے،جبکہ انٹری ٹیسٹ29جون بروزہفتہ صبح 8 بجے شروع ہوگی انٹری ٹیسٹ کا یہ دورانیہ 4 گھنٹوں پر مشتمل ہوگا،یکم30جون کو عصر 5بجے انٹری ٹیسٹ کے نتائج کا اعلان ہوگاجبکہ کامیاب طلبہ کی انٹریویکم جولائی کوہوگی،2جولائی کو قدیم اور جدید طلبہ وطالبات کی حاضری ہوگی اور4جولائی بروز بدھ باقاعدہ اسباق کا افتتاح ہوگا۔