ڈی جی ایل ڈی اے آمنہ عمران کی نگران صوبائی وزیر ہائوسنگ اینڈ اربن ڈویلپمنٹ سعید اللہ بابر سے ملاقات

بدھ 27 جون 2018 21:35

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 جون2018ء) ڈی جی ایل ڈی اے آمنہ عمران نے عہدے کا چارج سنبھالنے کے بعد نگران صوبائی وزیر ہائوسنگ اینڈ اربن ڈویلپمنٹ سعید اللہ بابر سے ملاقات کی ۔ نگران صوبائی وزیر سعید اللہ بابر نے آمنہ عمران کو بطور ڈی جی ایل ڈی اے چارج سنبھالنے پر مبارکباد دی ۔ صوبائی وز یر ڈی جی ایل ڈی اے کو ادارے میں بہتری لانے کیلئے سفارشات پیش کرنے کی ہدایت بھی کی ۔

(جاری ہے)

ڈی جی ایل ڈی اے نے محکمہ کی کار کردگی کے حوالے سے ابتدائی رپورٹ پیش کی ۔ سعید اللہ بابر کا کہنا تھا کہ محکمہ کی کارکردگی اور انتظامی امور میں بہتری لانے کیلئے سنجیدہ کوششوں کی ضرورت ہے ۔ انہوں نے کہا کہ شہر میں انفراسٹرکچر کی بہتری اور عوام کو سہولیات کی فراہمی ایل ڈی اے کا نصب العین ہونا چاہیے۔ ڈی جی ایل ڈی اے نے شہریوں کی فلاح و بہبود کیلئے اپنی تمام تر صلاحتیں بروئے کار لانے کے عزم کا اظہار کیا۔

متعلقہ عنوان :