نگران وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کافنکاروں کیلئے انڈومنٹ فنڈ کے اجراء کا اعلان
ثقافتی برادری کے مستحق افراد کو علاج معالجے کی بہترین سہولیات مہیا کئے جائیں،دوست محمدخان
بدھ 27 جون 2018 23:01
(جاری ہے)
ثقافتی برادری نے اپنی زندگی کے بہترین ایام قوم کی تفریح کیلئے وقف کئے ان کی جتنی بھی تعریف کی جائے کم ہے ۔ وہ وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ پشاور میں ثقافتی برادری کے مستحق افراد کو نقد مالی امداد دینے کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔
وزیراعلیٰ کے پرنسپل سیکرٹری شہاب علی شاہ اور دیگر متعلقہ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے ۔ ثقافت کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے مالی امداد وصول کرنے والوں میں غلام عباس گل ڈیروی، مسعود انور خان، حشمت خان، ممتاز علی شاہ، اکمل لیونے، سخی داد، یونس قیاسی، ہدایت الله،نظر محمداور بلقیاس شامل تھے ۔نگران وزیراعلیٰ نے مستحقین کو اپنے صوابدیدی فنڈ سے نقد مالی امداد فراہم کی اورثقافتی برادری کے مستحقین کی بلا تعطل مالی معاونت کیلئے کروڑوں روپے کے انڈومنٹ فنڈ کے اجراء کا اعلان کیا اور اس سلسلے میں صوبائی بجٹ میں بھی خطیر رقم رکھنے کا یقین دلایا۔انہوںنے عندیہ دیا کہ ضرورت پڑنے پر نگران وزراء کو بھی تنخواہیں نہ لینے کا کہہ سکتا ہوں ۔انہوںنے کہاکہ کرسی اور اختیارات 3 کروڑ عوام کی امانت ہیں حکمرانوں کو اپنا آرام چھوڑ کر دن رات کام کرنا چاہیئے اور شہریوں کے حقوق کا خیال رکھنا چاہیئے تاکہ حقدار کو حق کی فراہمی ممکن ہو سکے ۔ وزیراعلیٰ نے ثقافتی برادری کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہاکہ دُکھ اس بات کا ہے کہ جب یہ لوگ اپنے عروج پر ہوتے ہیں تو سب ان کے مداح ہوتے ہیں اور یاد کرتے ہیںلیکن جب یہ لوگ عمر کے آخری حصے میں چلے جاتے ہیں اور چارپائی کا حصہ بنتے ہیں تو بھول جاتے ہیں۔ اس معاشرے کو بنانے میں ثقافتی برادری کا بنیادی کردار ہے جن کی معاونت حکومت کی ذمہ داری ہے کیونکہ یہ لوگ اپنی زندگی کے بہترین دن قوم کیلئے صرف کرتے ہیں ۔ وزیراعلیٰ نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ شعراء ، ادیبوں ، فنکاروں ،نثر نگاروں اور ثقافت کے دیگر شعبوں سے تعلق رکھنے والے بیمار اور معذور افراد کا ڈیٹا جمع کریں اُن کے علاج کا خرچہ حکومت برداشت کرے گی چاہے سرکاری ہسپتال میں ہو یا وہ کسی پرائیوٹ ہسپتال میں زیر علاج ہوں ۔ اس مقصد کیلئے انڈومنٹ فنڈ کے قیام کیلئے مختلف بینکوں سے رابطہ کیا جائے اور زیادہ سے زیادہ رعایت دینے والے بینک میں انڈومنٹ فنڈ قائم کیا جائے جس کے تحت مریضوں کو ون ونڈو آپریشن کے ذریعے مالی معاونت دی جا سکے ۔ وزیراعلیٰ نے انڈومنٹ فنڈ سے استفادہ کرنے والوں کی فہرست میں مذکورہ شعبوں کے علاوہ مستحق اساتذہ اور معذورافراد کو بھی شامل کرنے کی ہدایت کی ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
سی پیک کے پہلے مرحلے کے تحت 25 ارب ڈالر کے منصوبے پاکستان میں زیر تکمیل ہیں،احسن اقبال
-
نان اور روٹی کے سرکاری ریٹ کانیا نوٹیفکیشن بھی اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج
-
کینیڈا:سکھ شہری کو قتل کرنے کے الزام میںگرفتار 3 بھارتی شہریوں کو عدالت میں پیش کردیا گیا
-
عمران خان کی آزادی والے ایجنڈے پر نکلا تھا وہ آج ختم ہوگیا،شیر افضل مروت
-
9 مئی پرآزاد کمیشن بنا کر تحقیقات کی جائیں ، ملوث عناصرکوسزا دی جائے‘عارف علوی
-
پاکستان سکھ برادری کو ان کے مذہبی مقامات کے دورے کی ہر ممکن سہولت فراہم کرتا رہے گا، سفیر مسعود خان
-
وزیرِاعظم شہبازشریف سے ازبکستان کے وزیرخارجہ کی ملاقات،تجارت، معیشت، سیکورٹی، دفاع، سماجی روابط اور دیگر شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال
-
پاکستان بار کونسل نے پولیس تشدد اورسیشن عدالتوں کی منتقلی کیخلاف ملک بھر میں کل ہڑتال کا اعلان کر دیا
-
عمران خان اور بشریٰ بی بی کے خلاف توشہ خانہ کیس میں نیب کی نئی انکوائری پر اسلام آباد ہائی کورٹ نے جواب طلب کرلیا
-
وزیراعظم کی ہدایت پر پاسکو(کل )سے گندم خریداری کا آغاز کرے گا
-
شادی سے پہلے تھیلیسیمیاء کے تشخیصی ٹیسٹ کو لازمی قرار دینا ہوگا‘ خواجہ سلمان رفیق
-
نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار اور ازبک وزیر خارجہ بختیار سیدوف کے درمیان مذاکرات، ازبکستان۔افغانستان۔پاکستان ریلوے منصوبے پر جلد عمل درآمد کے لیے کوششیں تیز کرنے کا عزم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.