ٹرمپ کی ظالمانہ امیگریشن پالیسی،ہزاروں افراد کا احتجاج

واشنگٹن میں 30 ہزار سے زائد افراد نے ا حتجاج میں شرکت، امیگریشن قوانین میں نرمی کا مطالبہ

اتوار 1 جولائی 2018 13:10

ٹرمپ کی ظالمانہ امیگریشن پالیسی،ہزاروں افراد کا احتجاج
واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 01 جولائی2018ء) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی امیگریشن پالیسی کیخلاف احتجاج کرتے ہوئے ہزاروں افراد سڑکوں پر نکل آئے اور مظاہرے کئے۔ واشنگٹن میں 30 ہزار سے زائد افراد نے ا حتجاج میں شرکت کی۔

(جاری ہے)

نیو یار ک، لاس اینجلس ، شکاگو سمیت امریکا بھر میں ہونے والے مظاہروں میں پناہ گزینوں سے اظہار یکجہتی کے لیے ریلیاں نکالی جارہی ہیں۔سول سوسائٹی اور انسانی حقوق تنظیموں کی کال پر نیویارک، واشنگٹن سمیت امریکا بھر میں ٹرمپ انتظامیہ کی امیگریشن پالیسی کے خلاف احتجاجی مظاہرے کیے جارہے ہیں، مظاہرین ٹرمپ انتظامیہ سے امیگریشن قوانین میں نرمی کا مطالبہ کر رہے ہیں۔