دنیا کی 12بڑی سمارٹ فون کمپنیوں 9چینی کمپنیاں بھی شامل

سام سنگ اور ایپل پہلے اور دوسرے چینی کمپنی ہواوے فہرست میں تیسرے نمبر پر ہے

جمعرات 5 جولائی 2018 16:11

دنیا کی 12بڑی سمارٹ فون کمپنیوں 9چینی کمپنیاں  بھی شامل
ْبیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 05 جولائی2018ء) دنیا کی سب سے بڑی 12سمارٹ فون تیار کنندگان کمپنیوں میں سی9چین میں موجود ہیں۔ مارکیٹ کے بارے میں تحقیق کرنے والی ایک معروف امریکی کمپنی ’’آئی سی انسائٹس‘‘کے مطابق چین کی معروف سمارٹ فون تیار کرنے والی کمپنی ہواوے سام سنگ اور ایپل کے بعد تیسرے نمبر پر ہے،جبکہ زیائو می اس فہرست میں 6نمبر پر ہے، تحقیق سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ ہواوے نے گذشتہ سال 153ملین موبائل برآمد کئے اس کے بعد بی بی کے الیکٹرانکس،اوپو اور وائیوو کا نمبر آتا ہے جنہوں نے مشترکہ طور پر 213ملین موبائل اسی مدت کے دوران برآمد کئے۔

(جاری ہے)

رپورٹ کے مطابق 2017میں چینی کمپنیوں نے 626ملین ہیڈسیٹ تیار کئے جو 2016کے مقابلے میں 11فیصد زیادہ تھے۔چینی موبائل کل عالمی مارکیٹ کا 42فیصد حصہ تھے۔جبکہ گذشتہ 2سالوں کے دوران عالمی مارکیٹوں میں یہ حصہ بالترتیب38فیصد اور34فیصد رہا۔