لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بینچ کا حنیف عباسی کیخلاف ایفی ڈرین کیس کا فیصلہ 21 جولائی کو سنانے کا حکم

بدھ 11 جولائی 2018 16:04

لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بینچ کا حنیف عباسی کیخلاف ایفی ڈرین کیس کا ..
راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 11 جولائی2018ء) ہائیکورٹ نے انسداد منشیات کی عدالت کو حنیف عباسی کے خلاف ایفی ڈرین کیس کی سماعت 16 جولائی سے روزانہ کی بنیاد پر کرنے اور کیس کا فیصلہ 21 جولائی کو سنانے کا حکم دے دیا۔ تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ (ن)کے رہنما حنیف عباسی کے خلاف شاہد اورکزئی نے لاہور ہائیکورٹ کے راولپنڈی بینچ میں درخواست دائر کی۔

(جاری ہے)

انسداد منشیات کی خصوصی عدالت میں گزشتہ سماعت پر حنیف عباسی پیش ہوئے تھے جہاں انہوں نے عدالت سے بینک اکا ئو نٹس بحال کرنے کی استدعا کی تھی جسے عدالت نے مسترد کردیا تھا۔لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بینچ کے جسٹس عبدالرحمان لودھی نے شاہد اورکزئی کی درخواست پر فیصلہ دیتے ہوئے انسداد منشیات کی خصوصی عدالت کو حنیف عباسی کے خلاف کیس کی سماعت 16 جولائی سے روزانہ کی بنیاد پر کرنے کا حکم دیا ہے۔عدالت نے مزید حکم دیا کہ حنیف عباسی کے خلاف ایفی ڈرین کیس کا فیصلہ 21 جولائی کو سنائے۔