نگران وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا جسٹس (ر) دوست محمد خان نے یکہ توت خود کش دھماکے کے شہداء اورزخمیوں کیلئے معاوضے کی فوری فراہمی کا اعلان

بدھ 11 جولائی 2018 23:31

نگران وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا جسٹس (ر) دوست محمد خان نے یکہ توت خود کش ..
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 جولائی2018ء) نگران وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا جسٹس (ر) دوست محمد خان نے یکہ توت خود کش دھماکے کے شہداء اورزخمیوں کیلئے معاوضے کی فوری فراہمی کا اعلان کیا ہے انہوںنے ہدایت کی ہے کہ 24 گھنٹوں کے اندر معاوضے کی ادائیگی یقینی بنائی جائے ۔

(جاری ہے)

اضح رہے کہ لیڈی ریڈنگ ہسپتال پشاور کی رپورٹ کے مطابق مجموعی طور پر 20شہداء کے اجساد خاکی ہسپتال کو موصول ہوئے جن میں ہارون بلور ، عابداللہ، اختر گل،عارف حسین، آصف خان،حاجی محمد گل،حذیفہ، عمران، اسرار، خان محمد، محمد نعیم، محمد شعیب، نجیب اللہ، رضوان، صادق،ثمین، یاسین،ضمیر خان اور دو نا معلوم افراد شامل ہیں۔

رپورٹ کے مطابق مجموعی طور پر 61زخمی افراد کو ہسپتال لایا گیا جن میں سے معمولی نوعیت کے زخمی 54افراد کو طبی امداد کے بعد ڈسچارج کیا جا چکا ہے جبکہ 7زخمی مریض ہسپتال میں داخل ہیں۔

متعلقہ عنوان :