یونین کونسل نمبل میں شیر واضح اکثریت سے کامیاب ہوگا،حاجی اکسرین عباسی

جمعرات 12 جولائی 2018 00:50

مری ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 جولائی2018ء) یونین کونسل نمبل میں 88 کروڑ کی گرانٹ سے متعدد ترقیاتی منصوبے مکمل کئے گئے یوسی نمبل میں گیس جیسا عظیم منصوبہ بھی مسلم لیگ ن کاکارنامہ ہے مذکورہ یونین کونسل سے شیر واضح اکثریت سے کامیاب ہوگا ان خیالات کا اظہار حاجی اکسرین عباسی ،نصرت عباسی،اشفاق عباسی ،فیاض عباسی،احتشام مسعود عباسی، اسدسبی گل ،نمبردار محمود ،طاہر ایاز ،راجہ یاسراوراصغر احمد نے نصرت عباسی کی رہائش گاہ پر کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔